محکمہ موسمیات نےلاہورمیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات نےلاہورمیں رواں ہفتے موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، شہر میں 48 گھنٹوں میں شدیدبارشیں ہوں گی،بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہو چکا ہے۔
آج دن بھربادلوں اور سورج میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا،بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی،حبس کی شدت بھی کم ہو جائے گی۔
دوسری جانب 2ہزار117مقامات سےڈینگی لاروا تلف کردیاگیا،بارشوں سے ڈینگی کی کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے،2ہزار سے زائد افراد کو ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی پرنوٹسسز جاری ہیں۔