ایس آئی ایف سی کی بدولت ڈنمارک کی معروف شپنگ کمپنی مارسک اگلے دو سالوں میں پاکستان کی بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
اس منصوبے کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی جس کی توجہ بندرگاہوں، ٹرمینلز، ڈریجنگ، ٹرانس شپمنٹ، اور سڑکوں کی تعمیر پرمرکوز رہے گی۔
وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصر احمد شیخ اس ماہ مارسک شپنگ کمپنی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پردستخط کرنے کےلیےڈنمارک کا دورہ کریں گے۔
وفاقی وزیربرائےبحری امور قیصر احمدشیخ نےکہا میری ٹائم سیکٹرمیں سرمایہ کاری کےبجٹ میں پروسیسنگ پلانٹس،فشریز سیڈز،اورفیڈ پرسیلز ٹیکس ختم کردیا ہےاور ہم سمندری برآمدات کے لیےپروسیسنگ پلانٹس بنانے کے لیے زمین فراہم کریں گے
وفاقی وزیر برائےبحری امور نےکہاکہ کراچی پاکستان کا مرکز ہے اور برآمدات میں اضافے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے،وزارت بحری امور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہےتاہم کاروباری برادری کو بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا
ایس آئی ایف سی کا یہ اقدام پاکستان کے بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی یقین دہانی کراتا ہے
ایک محفوظ اور مضبوط پاکستان بحری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے جو قومی معیشت کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔