پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ روز منی ہارٹ اٹیک ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ کو منی ہارٹ اٹیک آنے کی خبروں نے فینز کو شدید پریشان کر دیا تھا تاہم اب گلوکارہ نے اپنے فینز کو خوشخبری سناتے ہوئے تمام ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے ۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ فینز کا پیار دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ مجھ سے اتنے لوگ محبت کرتے ہیں ، میں آپ کے پیار کا احترام کرتی ہوں ، میری صحت کی خرابی دراصل میری ہی لاپرواہی تھی، یہ دو سے تین ہفتے قبل کی بات ہے جب میں بغیر آرام کیئے ایک سے دوسری جگہ سفر کر رہی تھی ، جس کے باعث میری نیند بھی پوری نہیں ہو رہی تھی اور میرا کھانا پینا بھی بہت زیادہ متاثر تھا ، میں بھول چکی تھی کہ میں بھی انسان ہوں کوئی ربوٹ نہیں ہوں ، ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے ، کام تو چلتا رہتا ہے لیکن صحت ہے تو سب کچھ ہے ، چاہے وہ ذہنی صحت ہو یا جسمانی، جیسے مشہور کہاوت ہے کہ ’ جان ہے تو جہان ہے ‘ ۔
View this post on Instagram
گلوکارہ کا مزید کہناتھا کہ میں پھر سے وہی دہراتی ہوں کہ یہ مکمل طور پر میری ہی غلطی تھی ہمیں اپنے جسم کی حفاظت کرنی چاہیے ، ایسی محنت کا کیا فائدہ جب آپ بعد میں ہسپتال پہنچ جائیں ، میں یہاں یہ بھی واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا ، مجھ سے غلطی ہوئی کہ میں اپنی صحت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے درست الفاظوں کا استعمال نہیں کر سکی، میرا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا تھا جس کے باعث مجھے ایمرجنسی طور پر ہسپتال جانا پڑا ۔