خیبرپختونخوا کے مختلف جامعات کے طلبا و طالبات کا ملٹری کالج آف انجینئرنگ کا دورہ کیا۔
طلبا و طالبات کو پاک فوج کی کور آف انجینئرز اور ملٹری کالج آف انجینئرنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
طلبا و طالبات نے ملٹری کالج آف انجینئرنگ کےمختلف حصوں سمیت ریسرچ اینڈ آئی ٹی پارک کا بھی دورہ کیا۔
پاک فوج کی کور آف انجینئرز نے آئی ای ڈی ڈیفیوزنگ، نقل و حرکت سمیت ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں پاک فوج کے کردار کے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی دکھایا۔
ملٹری کالج آف انجینئرنگ کی بنیاد 1948ء میں سیالکوٹ کے مقام پر رکھی گئی جس کو 1952ء میں رسالپور منتقل کیا گیا۔
ملٹری کالج آف انجینئرنگ فوجی آفیسرز سمیت بڑی تعداد میں سولین انڈر گریجوئیٹس اور پوسٹ گریجویٹس کو تعلیم و تربیت فراہم کرنے والی اعلیٰ درسگاہ ہے۔
طلبا و طالبات نے کور آف انجینئرز کی بے لوث خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔