نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں معاشی ٹیم انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے مراکش روانہ ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ بھی مراکش جانے والے وفد کا حصہ ہیں۔
وفد 9 اکتوبر سے شروع ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کرے گا جبکہ مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف ، صدر عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی ) حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
نگران وزیر خزانہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت پر بات چیت کریں گی جبکہ ان کی چینی وزیر خزانہ اور سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
شمشاد اختر عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات کریں گی۔
سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر بھی بات چیت ہوگی۔