امریکا کی جانب سے مغربی کنارے اسرائیلی آبادکاروں کی فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مغربی کنارےمیں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے ناقابل قبول ہیں،اسرائیلی حکومت اس طرح کی پرتشدد کارروائیاں روکےاور ان میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔
اقوام متحدہ نےواقعے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کا ذمہ داراسرائیلی حکومت کوقراردےدیا۔
فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی شدت پسندوں کے حملے
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی تو جاری ہے ہی مغربی کنارے میں گزشتہ شب فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی شدت پسندوں نے حملے بھی کیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی شدت پسندوں نے کئی فلسطینیوں کے گھروں اور کاروں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 1 فلسطینی شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔
فلسطینی شہداء کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی
اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی میں 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
شہداء میں 16 ہزار 4 سو سےزیادہ بچے اور 11 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں، ان حملوں میں 92 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔