پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق دریائے چناب میں مرالہ ،خانکی اورقادرآبادمیں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے،دریائےچناب میں سیلابی پانی کی سطح 2لاکھ کیوسک سےڈھائی لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا خدشہ ہے
دریائےراوی میں جسراورشاہدرہ کےمقام سے 40 ہزار سے 55 ہزارکیوسک پانی کا ریلہ گزرےگا،نالہ بئیں میں درمیانےدرجےکاسیلاب اورپلکومیں نچلےدرجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
ڈی جی عرفان کاٹھیاکاکہنا ہےکہ دریائے سندھ میں نچلےدرجےکی سیلابی صورتحال برقرارہے،ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرپی ڈی ایم اے وانتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔
سیلابی خطرے کےپیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں،چناب، راوی اور ندی نالوں سے ملحقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔