پاکستانیوں کے بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کے بڑھتے ہوئے رحجان پر دفترخارجہ متحرک ہوگیا۔
دفترخارجہ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کیلئے ویزا نوٹ گائیڈلائنز تبدیل کردیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری کے بعد نئی ویزا نوٹ گائیڈلائنز کا فوری اطلاق ہوگیا۔
سیکرٹری خارجہ نے سیکرٹری سینیٹ اور قومی اسمبلی کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کردیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ افسران کے اہلخانہ کو ویزہ کیلئے تعارفی خط کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی۔
ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پرائیویٹ پاسپورٹ والے فیملی ممبرز کیلئے خط کا اجراء بیان حلفی سے مشروط کردیا گیا، ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کو درخواست کے بعد نوٹ وربل جاری کیا جائے گا، نوٹ وربل، تعارفی نوٹ اور خطوط لکھنے کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔