پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیز کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا۔
مارگن اینڈ اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشل نے پاکستان کی مزید 7 کمپنیوں کو دو انڈیکس میں شامل کرلیا۔ ایم ایس سی آئی کے انڈیکسز میں شامل پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔ ایم ایس سی آئی نے سہہ ماہی جائزے کے بعد پاکستانی کمپنیز کی درجہ بندی جاری کردی۔
ماہرین کے مطابق فیصلے سے پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، آٹو سیکٹر کی سازگار انجینئرنگ کو ایم ایس سی آئی کے مین فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی 6 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔