بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا گیازربر کے علاقے میں آپریشن انٹیلی جنس اطلاعات پر کیا گیاجس کے نتیجے میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئےہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز پاکستان کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گرد عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری کیا گیا ہےعلاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن بھی جاری ہوگیاہے۔
آئی ایس پی آرنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن کے دشمنوں کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ کل بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ۔خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بلوچ کالعدم تنظیم ( بی ایل اے ) کے کارندے کوئٹہ میں حساس تنصیبات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔ اس تناظر میں شالکوٹ تھانے کی حدود میں ناکہ لگایا گیا اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی ۔
اس دوران دو نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور مارے گئے ۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ جس میں ایک نائن ایم ایم پستول اور 3 دستی بم شامل ہیں ۔ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کردیا گیا تھا ۔