پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور مارکیٹ کا 100 انڈیکس 759 پوائنٹس اضافے سے 77 ہزار 875 پر بند ہوا ہے ۔
جمعرات کو مارکیٹ میں 25 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 49 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ۔
دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے برقرار رہی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2393 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔