سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق جولائی میں 2 ہزار 864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 571 ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق 58 فیصد فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ ، 39 فیصد سنگل ممبر رجسٹر ڈہوئیں، سب زیادہ 471 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں، سب زیادہ 471 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق دوسرے نمبر میں تجارت کے شعبے میں 364 کمپنیاں رجسٹر ڈہوئیں، تیسرے نمبر پر خدمات کے شعبے میں 362 کمپنیاں رجسٹر ڈہوئیں، 39 فیصد پبلک نان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی تنظیمیں رجسٹرڈ ہوئیں۔