آئی پی پیز کو اربوں روپے کپیسٹی پیمنٹ کی ادائیگی اور معاہدوں پر نظرثانی کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے شعبہ توانائی میں اسٹرکچرل اصلاحات کےلیے 8 رکنی ٹاسک فورس قائم کر دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد 8 رکنی ٹاسک فورس کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردی گئی، وزیرتوانائی اویس لغاری 8 رکنی ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے ۔ ٹاسک فورس ایک ماہ کے اندر سفارشات پیش کرے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعلی معاون چیئرمین جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال ٹاسک فورس کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہوں گے۔
دوسری جانب ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے بھی 10 رکنی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ۔ وزیر مملکت برائے خزانہ ٹاسک فورس کے چیئرمین جبکہ میجر جنرل سید علی رضا معاون چیئرمین ہوں گے۔ ٹاسک فورس ایک ماہ میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔