ڈیڑھ سال سے سست روی کا شکارپاکستان ریلوے کی آمدن میں بہتری آگئی۔
ریلوے کی آمدن کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ۔ اورڈیڑھ سال کے دوران سست روی کاشکار فریٹ ٹرنیوں کی آمدن بھی بڑھ گئی، دوروزمیں سترہ کروڑ روپے آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
نگران وزیرریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 4 اکتوبرکو 89 ملین جبکہ 5 اکتوبر کو81 ملین روپے فریٹ آمدن ہوئی، جبکہ شرکا اجلاس کی جانب سے دودنوں میں 17 کروڑ روپے کی آمدن پر نگران وزیرکی تعریف کی گئی۔
نگران وزیرشاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ فریٹ آمدن میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے،مال بردار ٹرینیں بڑھانے کیلئے ایکشن پلان پیش کیا جائےاورای ٹکٹنگ نظام 30 اکتوبر تک فنکشنل کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے اسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محنت کرنی ہے اورریلوے کو چلانا ہے۔