تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر سیاسی رہنماوں کی جانب سے شدید مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے اسماعیل ہنیہ پرحملےکی مذمت کرتےہوئے
جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے،کہا کہ اسماعیل ہنیہ پر حملہ بربریت اورجارحیت کی شرمناک مثال ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا اسماعیل ہنیہ پرحملہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی اقدارکی کھلی خلاف ورزی ہے،اسرائیل نےفلسطین میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرفضل الرحمان نے احتجاج کا اعلان کردیا ہےکہا ملک بھر میں جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کےخلاف مظاہرےکیےجائیں گے،اسماعیل ہنیہ کے درجات کی بلندی کیلئےمدارس،مساجدمیں قرآن خوانی کااہتمام ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نےسماءسےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ اسرائیلی کارروائی بھیانک اقدام ہے،اسرائیلی دہشتگردی کولگام دینےوالاکوئی نہیں،ان لوگوں کی مذمت کرنی چاہیے جس کی بنیادپراسرائیل طاقتورہے،امریکاسمیت مغربی ممالک اسرائیل کو طاقت فراہم کرتےہیں۔