بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے اقتصادی جائزہ سے پہلے کھاد کے کارخانوں کےلیے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم نے رواں ماہ اضافے کی سمری تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرائط پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی اور ایل پی جی کے بعد اب گیس کی قمیت بھی بڑھے گی، کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس 40 سے 50 فیصد مہنگی ہوگی۔ اطلاق جون کے بجائے یکم اکتوبر سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھ کر 600روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ہونے کا امکان ہے۔ کھاد کارخانوں کو گیس 1580 روپے میں ملے گی، فیڈ اسٹاک سے متعلق کھاد کارخانوں کیلئے قیمت میں 556 روپے اضافہ متوقع ہے۔