قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹریبونل بل 2024 منظور کر لیا ۔
چیئرمین کمیٹی امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹریبونل بل 2024 کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کے دوران وزارت قانون نے ٹیلی کام ٹریبونلز کے قیام سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹریبونل اچھے مقاصد کیلئے بنایا جا رہا ہے ۔
قائمہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کے محفوظ رابطوں کے لیے بیپ اپلیکشن تین ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
این آئی ٹی بی کے سی ای او نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر اپاسٹل سروس کا دو ہفتوں میں ایک نیا سسٹم متعارف کروا رہےہیں، نیا سسٹم مکمل آن لائن ہو گا اور اپاسٹل کے لئے قطاریں لگنا ختم ہو جائےگا۔
ایک رکن نے ای آفس میں خرابی کا معاملہ اٹھایا تو وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ای آفس بہترین کام کر رہا ہے ، وزارتیں اس کو لاگو کرنے میں ناکام ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی صوبائی معاملہ ہے سب اپنا اپنا کام کر رہے ہیں ، ہمیں ڈیٹا جمع کرنے پر ایک متفقہ نظام لانا ہوگا، ایک ڈیٹا پول بنا لیں تو ٹیکس اور بزنس کے امورآسان بن سکتے ہیں ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نادرا کو منسلک کرنا ہوگا۔