اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی، مجموعی ذخائر 13 ارب 3 کروڑ ڈالر پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے 28 ستمبر 2023ء تک زرمبادلہ ذخائر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ ذخائر کمی کے بعد 13.03 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.61 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر کا حجم 5.41 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/qtiNwkVcev#SBPExchangeRate pic.twitter.com/8OgjPQVjH4
— SBP (@StateBank_Pak) October 5, 2023
واضح رہے کہ اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زر مبادلہ ذخائر میں 59 ملین ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔
پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے نرخ 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے، امریکی کرنسی ایک روپیہ 6 پیسے کمی سے 283 روپے 62 پیسے کی ہوگئی۔
انٹربینک میں 5 ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت 307 روپے 10 پیسے تھا، جس میں اب تک 23.48 پیسے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔