افغانستان نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین واعظ اشرف اور نصیب خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی ،افغان کرکٹ بورڈ کے حکام نے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں اپنی شرکت سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا۔افغان بورڈ کے اعلیٰ حکام نے 2025 چیمپئینز ٹرافی میں افغانستان ٹیم کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
واعظ اشرف نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہونے جارہی ہے افغانستان ٹیم ضرور پاکستان آئے گی،سوشل میڈیا پر جو چل رہا ہے کہ افغانستان ٹیم پاکستان نہیں آئے گی وہ بے بنیاد ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان مہمان نواز ملک ہے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی میزبانی میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز 19 فروری سے ہوگا۔
افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے گی یا نہیں ؟ اعلان ہو گیا
افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی یقین دہانی کروا دی : ذرائع
سماء نیوز لائیو دیکھیں:
Live stream is currently unavailable. Please check back later or visit our YouTube channel directly.