خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی ) کو ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایس آئی ایف سی کو ڈویژن بنانے کی منظوری دے دی گئی تھی۔
لازمی پڑھیں۔ وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کو ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری دے دی
24 جون کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈویژن کے قیام کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیر کو کابینہ نے ایس آئی ایف سی کو ڈویژن قرار دینے کا میمورنڈم بھی جاری کردیا ہے۔
رولز آف بزنس 1973 میں ایس آئی ایف سی ڈویژن کی ترمیم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔