وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےامتحانی نظام پرکڑی نظر رکھنے کیلئےامتحانات ٹاسک فورس قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن، ہائیرایجوکیشن کے سپیشل سیکریٹریز، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی اور امتحانی کمیشن کے سربراہ بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔
مراسلے کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈ میں موجودہ امتحانی نظام کا جائزہ لیا جائے۔امتحانی نظام میں خامیوں اور کمزوریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ٹاسک فورس کیمرج، آغا خان بورڈ سمیت دیگر صوبوں کے امتحانی نظام کا تجزیہ کرنے کے ساتھ پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں تبدیلی کے لئے میکانزم بنائے گی۔