پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی افغان شہریوں سے شادی پر دوہری شہریت کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ کےجسٹس وقاراحمدنے62صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ، تفصیلی فیصلے میں کہا گیاہے کہ پاکستانی خاتون افغان باشندے سے شادی ہونے پر دوہری شہریت رکھنےکی اہل ہے، ایسی خاتون کاپاکستانی شہرت کی منسوخی کاعمل غیرقانونی اورغیرآئینی ہے،پاکستانی اورافغانی شادیوں کےبعد انکے بچے بھی 21 سال کی عمرتک دونوں شہریت رکھنےکےاہل ہے، انکے بچوں کاافغانی کارڈ ہونےکی وجہ سےفارم ب اورپاکستانی شناختی کارڈ فراہم نہ کرنابھی غیرقانونی ہے، ایسےتمام درخواست گزار آئین کے آرٹیکل19 کے تحت وفاقی حکومت کو پاکستانی کارڈ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔