بانی تحریک اںصاف عمران خان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی انٹراکورٹ اپیل میں سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب ترامیم جیسا اقدام بیرونی سرمایہ کاروں کومتنفر کرتا ہے ۔ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں خارج کی جائیں سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کرنے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کی کرپشن بچانے کے لیے قوانین میں ترامیم کسی بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتا، کرپشن معیشت کے لیے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سے دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ترامیم کا فائدہ آپ کو بھی ہو گا، میرا مؤقف واضح ہے کہ میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی آئین کے مطابق کرنی چاہیے، نیب اختیار کا غلط استعمال کرتا ہے تو ترامیم اسے روکنے کی حد تک ہونی چاہیے، اختیارات کا غلط استعمال کرنے کی مثال میرے خلاف نیب کا توشہ خانہ کیس ہے۔