پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ’ ٹیوٹا ‘ کی گاڑی ’ یارس‘ کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے لیکن حال ہی میں مہنگائی کی لہر نے قیمتوں کو بھی آسمانوں پر پہنچا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹاکی کی مشہور زمانہ گاڑی 44 لاکھ 79 ہزار سے شروع ہو کر 63 لاکھ 19 ہزار تک جاتی ہے جس میں مختلف ویرینٹس کی مختلف قیمتیں ہیں ۔
ٹیوٹ یارس جی ایل آئی 2329 سی سی کی قیمت 44 لاکھ 79 ہزار روپے ہے جس میں 3 ایئر بیگز، ٹریکشن کنٹرول، ہل سٹار اسسٹ، اے بی ایس، پاور ونڈوز اور پاور سٹیرنگ دیا گیاہے ۔
ٹیوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی بھی 1329 سی سی ہے جس کی قیمت 47 لاکھ 30 ہزار روپے ہے تاہم اس میں آلائے رمز ، سٹیرنگ سویچز ایکسٹرا دیئے گئے ہیں ۔
ٹیوٹا یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ڈی کی قیمت 62 لاکھ 55 ہزار روپے ہے جو کہ 1496 سی سی ہے اس میں تین ایئر بیگز، نیوی گیشن ، پش سٹارٹ، ڈرائیونگ موڈ ، کلائمیٹ کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول اور پارکنگ سینسرز دیئے گئے ہیں ۔
ٹیوٹا یارس ہیچ بیک
ٹیوٹا یارس ہیچ بیک دراصل پاکستان میں آفیشل طور پر لانچ نہیں کی گئی لیکن اسے امپورٹ کیا جارہاہے اور یہ مارکیٹ میں 44 لاکھ 50 ہزار سے لے کر 48 لاکھ روپے تک استعمال شدہ حالت میں دستیاب ہے یہ گاڑی عمومی طرو پر 13 سے 19 کلومیٹر تک فی لیٹر مائلیج دیتی ہے جبکہ اس میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن دیا گیاہے ۔اس میں دو مختلف ویرینٹس آتے ہیں ، ٹیویٹ یارس ہیچ بیک 1.5 لیٹر ایس ای پلس مارکیٹ میں 44.5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے ، اس میں سینٹر ل لاکنگ سسٹم ، بریک اسسٹ، پاور ڈور لاکس، بغیر جابی کے اینٹری، اموبی لائزر اور اے بی ایس دیا گیاہے ۔ٹیوٹا یارس ہیچ بیک ہائبرڈ ایکس کی قیمت 48 لاکھ روپے تک ہے ۔