راولپنڈی اورگوجرانوالہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائےپولیوکا اجلاس ہوا،صوبائی وزراخواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نےشرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ایجنڈا، کوتاہی کی گنجائش نہیں،جو بچہ پولیو کےقطرے پینے سے رہ جاتا ہے وہ پوری دنیا کیلئے پرابلم چائلڈ بن جاتا ہے،انسداد پولیو مہم سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے غیر روائتی لائحہ عمل اختیارکرنا ہوگا۔
اجلاس میں پنجاب کے تمام 14داخلی اورخارجی پوائنٹس پر پولیو کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا،پولیواوردیگربیماریوں کےتدارک کیلئےروٹین امیونائزیشن 95فیصد تک لےکر جانے کا ہدف مقرر کردی گئی۔
صوبائی وزراخواجہ سلمان رفیق نےکہا کہ ڈپٹی کمشنرز،سی ای او ہیلتھ پولیو کے خاتمےکےمطلوبہ اہداف میں حائل مسائل بارے آگاہ کریں،پولیو کےخاتمےکیلئےصوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کرنا پڑی تو کریں گے،
لاہور سمیت5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم7جولائی تک جاری رہے گی۔