اسلام آباد میں آن لائن بائیک سروس کی بکنگ کروا کر ویرانے میں لے جا کر رائیڈرز کو لوٹنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق گینگ کئی وارداتون میں مطلوب ہے جبکہ یکم جون کی واردات میں مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی بائیکیا رائیڈر دم بھی توڑ گیا تھا ۔
پولیس نے بتایا کہ 6 رکنی گینگ کے 2 کارندے گرفتار ہوگئے ہیں جن کے قبضے سے چھینی گئی 8 موٹر سائیکل ، نقدی اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ملزمان بائیک رائیڈ بک کروا کرسنسان جگہ لے جا کر لوٹ لیتے تھے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے رائیڈرز کو زخمی بھی کردیتے تھے۔
ایس ایچ او ترنول شبیر تنولی نے بتایا کہ یہ خطرناک گینگ شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھا ، ہم نے ان سے آٹھ موٹر سائیکل، چھینی ہوئی نقدی اور موبائل بھی برآمد کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق گینگ کے دیگر چار ارکان کی تلاش جاری ہے اور گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کا امکان ہے۔