ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ رواں سال بارشیں معمول سےپینتیس فیصد زیادہ ہونےکا امکان ہے،جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
مون سون کےسیزن سےقبل ہی پی ڈی ایم اےنےاپنی تیاریاں مکمل کرلیں،عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہےکہ ندی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب مون سون کی آمد کے ساتھ ہی فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا،فیصل آباد بھر میں واسا نے برساتی نالوں کی صفائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ تین جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔