الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ جنوری کے آخری ہفتے میں ہونے والے عام انتخابات غیرملکی مبصرین کو مدعو کرنے کیلئے دفترخارجہ کو خط لکھا دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کیلئےعالمی مبصرین کی شرکت پریقین رکھتا ہے اوراس کیلئےغیرملکی مبصرین کومدعوکرناچاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دفترخارجہ غیرملکی مبصرین کی تنظیموں کی فہرست مہیا کرے،غیرملکی مبصرین کی شرکت سے متعلق آئندہ چند دنوں میں اجلاس بھی طلب کیا ہے، جس سے متعلق دفترخارجہ کوآگاہ کردیاجائےگا۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیرملکی مبصرین کوپاکستان مدعو کرنے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اورحوالے سے مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں بھی انتخابات کا شیڈول جاری کرکے دعوت نامے بھجوائے گئے تھے۔غیر ملکی مبصرین کے لیے خصوصی سکیورٹی فیچرز والے کارڈز بھی تیار کیے جائیں گے۔اورغیر ملکی مبصرین و میڈیا کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تک رسائی دی جائے گی، جہاں وہ ووٹوں کی گنتی کا شفاف عمل اور رزلٹ کی تیاری کا جائزہ بھی لے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا
یاد رہےالیکشن کمیشن کی جانب سے آئند ہ سال 2024 کے پہلے مہینے جنوری کے آخری ہفتے میں ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے، اور رواں سال ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کی جاچکی ہے ، جس ہونے والے اعتراضات پر فیصلوں کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :۔الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹیں 25 اکتوبر تک غیر منجمد کردیں
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز فہرستیں غیر منجمد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹوں کا اندراج، اخراج، منتقلی اور درستگی 25 اکتوبر تک کرائی جاسکیں گی۔