الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز فہرستیں غیر منجمد قرار دیدیں، ووٹوں کا اندراج، اخراج، منتقلی اور درستگی 25 اکتوبر تک کرائی جاسکیں گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقوں بندیوں کے بعد انتخابات جنوری 2023ء تک کرانے کا اعلان کیا تھا۔
ای سی پی نے ووٹرز فہرستیں تقریباً ایک ماہ کیلئے غیر منجمد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اہل افراد ووٹ کا اندراج، اخراج، منتقلی اور درستگی 25 اکتوبر تک کرا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستیں رواں برس 20 جولائی کو منجمد کی تھیں۔
#ECP pic.twitter.com/gys7k022e1
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) September 28, 2023
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رواں سال پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد ملک میں نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کیا تھا، جس پر کام جاری ہے ابتدائی فہرست جاری گئی ہے جبکہ حتمی فہرست جاری کرنے کیلئے 30 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔