جولائی کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش اور کچھ شہروں میں سیلاب جبکہ گلگت بلتستان میں گلاف کی سچویشن بن سکتی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزری کے مطابق جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں موسلا دھار بارشیں ہونگی اور سیلاب سمیت گلاف اربن فلڈنگ کی سی صورتحال بن سکتی ہے۔ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ میں ہلکی بارشیں ہونگی جبکہ اسی ماہ کے چوتھے ہفتہ میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہونگی۔
جولائی کے پہلے اور دوسرے ہفتہ میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں پندرہ تا پچاس ملی میٹر بارش ہوگی۔ موسلادھار بارشوں سے ساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ میرپورخاص، کراچی، حیدر آباد،نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھر میں اگلے ماہ تیس تا پچھتر ملی میٹر بارش ہوگی۔ جولائی کے چوتھے ہفتے میں شدید بارشوں کی بنا پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلاف کا بھی خدشہ ہے۔