لیسکونےمون سون کےدوران شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال کے پیش نظر ضروری اقدامات مکمل کرلیے۔
چیف انجینئر او اینڈ ایم کا کہنا ہے کہ تمام ایس ای، ایکسیئن اور ایس ڈی اوزاپنے اپنے علاقوں میں موجود تنصیبات کا جائزہ لیتے رہیں،ریزیڈنٹ انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر ٹرانسمیشن لائنز گرڈ سٹیشنز میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایکسیئن آپریشنز اورایس ڈی اوزدفاترمیں ٹرالیوں اوردیگر گاڑیوں کو آپریشنل حالت میں رکھیں،ٹیکنیکل اور لائن سٹاف ایمرجنسی کی صورت میں کم سےکم ٹائم میں اپنے متعلقہ افسران کو رپورٹ کریں۔
خیال رہےکہ محکمہ موسمیات نے جولائی اور اگست میں مون سون سیزن کے دوران 100 فیصد سے زائد بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے،جس کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔