رواں سال کراچی میں مون سون سیزن میں معمول سے 100فیصد زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،جس پر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔
کمشنرکراچی کی زیرصدارت اجلاس میں پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس بار جولائی سے اگست کےدرمیان سو فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں ۔
کمشنرکراچی کا کہنا ہےممکنہ بارشوں کے پیش نظرتمام متعلقہ اداروں کو پیشگی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کمشنرکراچی کا کہنا ہےکہ اگر زیادہ بارش ہوئی تو بڑےنقصانات کا خدشہ ہے کیونکہ شہرمیں موجود ساڑھے 500 نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں۔
پی ڈی ایم اےکاکہنا ہےمون سون سیزن کےدوران نالوں کی صفائی اور پانی کی نکاسی کےلیےموثر انتظامات نہیں کیے گئےتونشیبی علاقوں میں بڑی تباہی ہوگی۔
دوسری جانب بلوچستان میں جولائی سے مون سون معمول سے زائد بارشوں کا الرٹ جاری کردیاگیا،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اس سال مون سون کی زیادہ بارشیں ہونےکا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نےضلع لسبیلہ،نصیرآباد اور مکران ڈویژن میں مون سون بارشوں سے نقصانات کا خدشہ ظاہرکیا ہے، 800 خاندانوں کیلئے امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کےحوالےکردیا گیا ہے،
پی ڈی ایم اے نےمیٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت متعلقہ حکام کو الرٹ رہنےکا حکم، دیدیا ہے،نالوں سے تجاوزات ہٹانے اورصفائی کرنےکیلئے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔