ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں افغانستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی دلچسپ صورتحال سامنے آگئی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلی بار کینگروز کے خلاف کامیابی سمیٹی۔
لازمی پڑھیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
افغان کھلاڑی گلبدین نائب کی اعلیٰ کارکردگی نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور وہ 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔
لازمی پڑھیں۔ آسٹریلیا کیخلاف جیت ہماری کرکٹ کیلئے بڑی کامیابی ہے، گلبدین نائب
افغانستان اور آسٹریلیا سپر ایٹ کے گروپ ون کا حصہ ہیں اور کینگروز کی شکست کے بعد گروپ میں پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال دلسچپ ہوگئی ہے۔
گروپ سے دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی اور موجود صورتحال کے مطابق بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ، آسٹریلیا دوسرے، افغانستان تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
افغانستان اور آسٹریلیا دو ، دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں تاہم، آسٹریلیا کو ٹاپ فور میں پہنچنے کے لئے پیر کو سینٹ لوشیا میں ہندوستان کو لازمی ہرانا ہوگا۔
دوسری جانب افغانستان کو بنگلہ دیش کا سامنا ہوگا اور جیتنے کی صورت میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر افغان ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرسکتی ہے جس سے آسٹریلوی ٹیم کا ایونٹ میں سفر اختتام پزیر ہو جائے گا۔