زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،زراعت کو جدیدخطوط پر استوار کرنےکےلیےخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نےگرین پاکستان انیشیٹو پروگرام کا انعقاد کیا۔
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت 70 لاکھ ہیکٹرز سےزائد غیرکاشت شدہ اراضی کو استعمال کرتے ہوئے جدید زرعی فارمنگ کوفروغ دیا جا رہا ہے۔
گرین پاکستان انیشیٹو کےاعلان کے بعدملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئےمختلف معاہدوں پردستخط کیے۔
غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک لاکھ 40 ہزار ایکڑ جبکہ 85 ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نےچار لاکھ 60 ہزار ایکڑ زمین پرکاشت کے لیے معاہدے کر لیے ہیں۔
لینڈ انفارمیشن اینڈ مینیجمنٹ سسٹم کے قیام سے زراعت کو دور حاضر کے زرعی اصولوں سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔
زراعت کے شعبے میں ترقی سے قومی برآمدات میں اضافہ، غذائی تحفظ اور عوام کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے
حکومتی اور عسکری کاوشوں کی بدولت اب تک بڑے رقبے کو قابل کاشت بنایا جا چکا ہے۔