ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں آمنے سامنے تھیں، جہاں امریکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ امریکا کے بیٹر گوس نے 29 رنز، نتیش کمار 20، ملند کمار 19، شیڈلی وین شالک وِک 18، ایرون جونز 11 جبکہ علی خان 14 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔
ویسٹ انڈیز کے بولر آندرے رسل اور روسٹن چیس نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کو ہدف کے تعاقب میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی اور 10.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مذکورہ ہدف حاصل کرلیا۔
کپتان رومن پاول نے کہا کہ پچھلے سات مہینوں میں ہم ایک یونٹ کے طور پر اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، آج کا میچ ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے، مزید آگے بڑھنے کی پوری کوشش کریں گے۔