8 ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی ، اسرائیلی پرچم لہرانے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کی تاریخی اور قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کی گئی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے یروشلم کے تاریخی اور قانونی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کا پورا احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت کیلئے مخصوص ہے۔
اعلامیے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور کی ذمہ داری اردن کے محکمہ اوقاف کے پاس ہے ۔
وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تمام اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، ایسی خلاف ورزیاں خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھا رہی ہیں۔
8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مشترکہ اعلامیہ میں مشرق یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے پر زور گیا۔





















