آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری،پاکستان کی سعدیہ اقبال بولرز کی نمبرون رینکنگ سے محروم ہوگئیں۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی رینکنگ کےمطابق بولرز میں پاکستان کی نشریٰ سندھو کی نویں پوزیشن برقرار ہے،پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا بولرزمیں 28ویں سے34ویں نمبرپرآگئیں،انگلینڈ کی لنزے اسمتھ نے بولرز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
بیٹرزمیں آسٹریلیا کی جارجیا وول کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے،بیٹرز میں پاکستان کی منیبہ علی 2درجہ بہتری کے بعد 33ویں نمبرپرآگئیں۔





















