سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی کے ٹرین واقعے کے بعد مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کی گئیں، سیکیورٹی فورسز نے متعدد دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں سے تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل پاک کرنے کیلئے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔





















