انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سمگل کرنے والے نیٹ ورک کے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ضلع مہمند میں کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضہ سے 257 کلو بارود، 600 ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ نیٹ ورک کے 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
نیٹ ورک دہشتگردی کیلئے مائننگ کی آڑ میں خیبرپختونخوا میں بارود جمع کرتا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد مائننگ کیلئے بارود حاصل کرنیوالے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
مائننگ کیلئے بارود حاصل کرنے والے مالکان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔