اسلام آباد میں ایک شخص نے گیارہ ماہ کے بچے کو بے دردی سے زمین پر پٹخ پٹخ کرقتل کرڈالا ہے۔ معصوم پھول ایک دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہ کر جان کی بازی ہار گیا۔
رپورٹس کے مطابق وحشی درندے نے 11ماہ کے بچے کو باپ کے ہاتھوں سے چھین کر پہلے دیوار پر دے مارا پھر زمین پر پٹخ پٹخ کر مار تا رہاشیرخوار بچہ زخموں کی تاب نہ لاکر ایک دن بعد جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ بچے کی ماں کی آنکھوں کے سامنے پیش آیا مگرظالم کے سامنے مامتا کا بھی کوئی بس نہ چل سکا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی مقتول کے والد کی درخواست پر تھانہ سنبل میں مقدمہ درج کردیاگیا ہےلیکن 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔
بچے کے والد شہباز کے مطابق جاوید نامی جنونی شخص اسی محلے کا رہائشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں صبح گھر سے باہر نکلا ہوں 8 ساڑھے 8 آٹھ بجے دودھ لینے کے لیے بچے کو ساتھ لے کر نکلا ہوں۔ اس نے میرے پہ حملہ کیا ہے اور بچے کو میرے سے چھین کر پہلے دیورا میں مارا پھر زمین پر پٹخ پٹخ کر مار تا رہا۔
بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں پمزاسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
ننھے مقتول کے والد نے انصاف کی دہائی دے دی اور کہا ہے کہ میں بہت غریب ہوں میری کوئی شنوائی نہیں ہوگی کوئی بات نہیں سنی جائے گی۔ مجھے انصاف چاہیے میرےبچے کی کل ڈیتھ ہوگئی ہے میں اس کو لے کے گاؤں آیا ہوں۔ا