مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو ہٹا دیا۔
ٹک ٹاک کی حالیہ ٹرانسپرینسی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پاکستانی حکومت اور خاص طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے ساتھ مواد کو ہٹانے سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر رہا ہے۔
رپورٹ کے کچھ اہم نکات
2023 کی دوسری ششماہی میں ٹک ٹاک کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 303 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے نتیجے میں رپورٹ کردہ مواد کا 93.5 فیصد ہٹا دیا گیا۔
پلیٹ فارم نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 12,392 حصے اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 2,126 حصوں کو ہٹایا۔
ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 270 اکاؤنٹس اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 59 اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹایا۔
مزید برآں، ٹک ٹاک کی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پلیٹ فارم فوری طور پر ایسے مواد کو ہٹاتا ہے جو اس کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس کی عالمی سطح پر شرح 99.5 فیصد ہے۔