کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بجٹ کے بعد اچانک 20 روپے ضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر کی قیمت 220 روپے پر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمز نے دعویٰ کیاہے کہ کمشنرنے20روپےفی لیٹراضافےکی یقین دہانی کروائی ہے،دودھ کی قیمت میں اضافےکانوٹیفکیشن کچھ دیرمیں جاری ہوجائیگا،20روپےاضافے کے بعد دودھ کی فی لیٹرقیمت220روپےہوجائیگی،دودھ فروشوں نے50روپےفی لیٹراضافےکامطالبہ کیاگیا۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان قیمتوں میں اضافے سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، دودھ فروشوں کی جانب سے 50روپےفی لیٹراضافے کا مطالبہ کیا گیا تاہم کمشنرکراچی10روپےبڑھانےپررضامند ہوئے ۔
شاکر عمر گجر کا کہناتھا کہ دودھ فروشوں کی پیداواری لاگت کےبجائے10روپےفی لیٹرکی بڑھانےکابول رہےہیں،کمشنرکراچی نےدودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاتوازخوداعلان کردیں گے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ دودھ کی قیمت میں50روپےاضافےکانوٹی فیکیشن جاری کیاجائے، کمشنرکراچی سےمتعددبےنتیجہ میٹنگزہوچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 2ماہ سےپیٹرولیم مصنوعات،چارےاورچوکرکی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوچکی ہے۔