پاکستان میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔
جمعہ کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت کراچی میں ہوا جبکہ لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل رویت کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ذوالج کا چاند نظر آیا جس کا اعلان زونل رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔
چاند نظر آنے کے بعد ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔