پاکستان اور چین میں سی پیک کو اپگریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
پاکستان اور چین کےدرمیان مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط کی تقریب ہوئی جس میں ٹیلی ویژن ،فلم ٹرانسپورٹ ،انفرااسٹرکچر ،صنعت ،توانائی سمیت دیگرشعبوں میں مضبوط تعاون کے معاہدوں پردستخط کئے گئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف دورۂ چین کے دوران گریٹ ہال آف پیپلز پہنچے تو چینی ہم منصب لی چیانگ نےان کا استقبال کیا،اس موقع پر پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بات چیت کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن منتخب ہونے پر چینی وزیراعظم نے مبارکباد بھی دی۔
اس موقع پرچینی وزیراعظم نے پاک چین دوستی کو بےمثال قراردیتے ہوئےکہا یہ دوستی آزمائش کی ہرگھڑی میں پورا اتری،ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی باشندوں اورمنصوبوں کی حفاظت کو ہرقیمتی پریقینی بنائےگا،دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطح کےتبادلوں کو برقرار رکھنے پراتفاق کیاجس میں تمام سطحوں اوردو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنا شامل ہے۔
ملاقات کےبعدوزیراعظم لی چیانگ نےوزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔
واضح رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف 4 سے8 جون 2024ء تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔