پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امداد نہیں تجارت کی ضرورت ہے۔
پیر کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں حمود الرحمان کمیشن رپورٹ سے سیکھنا چاہیے۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا اچھا عمل نہیں ہوگا، ڈاکٹر عارف علوی
سابق صدر کا کہنا تھا کہ بات چیت کے لئے مینڈیٹ کی واپسی ضروری ہے ، میڈیا اور اخبارات کے ذریعے ڈائیلاگ نہیں ہوتے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اپنے لوگ اگر ملک میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو باہر والے کیوں کریں گے، پاکستان کے اپنے لوگوں کی ملک میں انوسٹمنٹ ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو امداد نہیں تجارت کی ضرورت ہے