اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفرکیس میں بری کر تے ہوئے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیاہے جس پر رد عمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج خوشی کا دن ہے انصاف کا علم بلند ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 10ماہ جیل میں رکھا گیا، آج جعلی سائفر کیس کا خاتمہ ہو گیا،کیس بنانے والے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے،سائفر کیس میں ظلم کی انتہا کی گئی،وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، پارٹی ایک طرح سے بین ہے،الیکشن میں پارٹی نشان چھین لیاگیا،قوم نے8فروری کو نکل کر اپنا فیصلہ بنایا،بانی پی ٹی آئی کو آج باعزت بری کر دیاگیا، بانی پی ٹی آئی پررازافشاکرنےکاکیس بنایاگیا، آج عدالت نےبانی پی ٹی آئی،شاہ محمودکوبری کردیا۔
علی محمد خان کا کہناتھا کہ اب بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودسےمعافی کون مانگےگا؟ووٹ کوعزت دووالےآج پتہ نہیں کس چیزکی بات کرتےہیں،، بانی پی ٹی آئی کہتےہیں71سےسبق سیکھیں،بانی پی ٹی آئی نےسائفرمیں غیرت منداورقومی لیڈرہونےکاثبوت دیا،حلف میں لکھاہےوزیراعظم فیصلہ کرے گاقومی مفاد کیا ہے،کیا اب گریڈ 18 کا افسر بتائے گاکہ قومی مفادکیاہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نےنیشنل سیکیورٹی کمیٹی کااجلاس کیا،آپ نےکمیٹی کےفیصلےکی توثیق کی،شہبازشریف نےبطوروزیراعظم سائفر معاملے پر جھوٹ بولا،کیا شہبازشریف پر جھوٹ بولنے پرآرٹیکل 62 اور 63 نہیں لگتے۔