سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے پر مقدمہ درج ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کمیشن رپورٹ پڑھنے کا کہہ کر کیا غلط کیا؟۔
کراچی میں انصاف لائرز فورم سے خطاب میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نےپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب سے متعلق جاری بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے پر مقدمہ درج ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کمیشن رپورٹ پڑھنے کا کہہ کر کیا غلط کیا؟
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ پڑھنے پر مقدمہ ہوجاتا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا؟ اسٹیک ہولڈرز کو ٹیبل پر لایا جائے،معاملہ صرف معافی کا ہے تو ملک کو تباہ نہ مت کرو،جب تک بات نہیں کرو گے بات نہیں بنے گی۔
ڈاکٹر عارف علوی نےا نصاف لائرز فورم سے خطاب کے دوران بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔