پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر اسامہ میر کو این او سی دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسامہ میر نے چیئر مین پی سی بی کو این او سی کے لیے درخواست کی تھی لیکن انہیں این او سی دینے سے انکار کر دیا گیا ۔
اسامہ میر این او سی نہ ملنے پر نا خوش ہیں اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو میسج بھی کیا جس میں اسامہ میر کا کہناتھا کہ ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کے باوجود مجھے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ، چیئرمین صاحب میرا وائیٹالٹی بلاسٹ کی فرنچائز ووسٹر شائر سے معاہدہ ہوا ہے این او سی دیا جائے، میرا 70 ہزار پاونڈز کا کنٹریکٹ ہوا تھا میرا نقصان ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے اسامہ میر سے چیئرمین پی سی بی کو پیغام بھجنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے چیئرمین پی سی بی کو میسج کیوں کیا میرے سے بات کرتے۔ اسامہ میر نے پیغام میں ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ نہ بننے پر چئیرمین پی سی بی سے شکوہ بھی کیا۔