وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کا شہریوں سے جلد رویہ بدلنے کی نوید سنا دی۔
اپنے حالیہ بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے باسی بہت جلد بڑی تبدیلی دیکھیں گے، بس چند مہینے انتظار کریں ، سب کو نظر ائے گا اسلام آباد کی شکل کس طرح تبدیل کرتے ہیں ۔
محسن نقوی نے مستقبل کا پلان بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اسلام آباد کی سیف سٹی اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تھانوں کو ری ویمپ کریں گے ، سی ڈی اے اور پولیس مل کر ایک جوائنٹ وینچر کر رہی ہے ، ایس پی یو بھی بنانے جا رہے ہیں۔