اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ گزین کیمپوں پر قیامت ڈھا دی ۔ کئی معصوم لوگوں کو زندہ جلا ڈالا ۔ بمباری سے کم از کم چالیس فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔
ریڈ کراس کے مطابق رفح میں واقع فیلڈ اسپتال میں اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج نے جبالیہ، نصیرات اور غزہ سٹی میں بھی پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ۔ جس کے دوران کم ازکم 160 فلسطینی شہید ہوگئے ۔
سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔